01 September 2016 - 19:15
News ID: 422974
فونت
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری:
شیعہ علماء کونسل کے رہنما نے کہا : احمد علی قصوری کی وفات صرف اہلسنت ہی نہیں، تمام مکاتب فکر کیلئے صدمے کا باعث ہے۔
علماء انبیاء کے وارث ہیں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پنجاب کے جنرل سیکریٹری حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری، سینیئر نائب صدر مولانا موسٰی رضا جسکانی اور جنرل سیکرٹری مولانا مشتاق حسین ہمدانی نے ممتاز سنی عالم دین علامہ احمد علی قصوری کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے عالم اسلام خصوصاً اہلسنت مسلک کا عظیم نقصان قرار دیا ہے۔

اس تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا : علماء انبیاء کے وارث ہیں، جنہوں نے علوم اسلامیہ کو عوام تک پہنچایا اور آج شریعت محمدی تروتازہ شکل میں معاشرے میں موجود نظر آتی ہے، یقیناً ایسے معتدل علماء کی وفات سے خلا پیدا ہوتا ہے، جسے پورا نہیں کیا جا سکتا۔

سید سبطین حیدر سبزواری نے بیان کیا : احمد علی قصوری کی وفات صرف اہلسنت ہی نہیں، تمام مکاتب فکر کیلئے صدمے کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا : احمد علی قصوری سے پروگراموں میں ملاقات ہوتی رہتی تھی، وہ اپنے مسلک کو واضح انداز میں پیش کرتے تھے، اذان سے پہلے اور بعد میں درود و سلام پڑھنے پر پابندی کیخلاف ان کی حکمرانوں کے سامنے واضح موقف ان کے نڈر خیالات کی عکاسی کرتے تھے۔

سبطین سبزواری نے کہا : حجت الاسلام ساجد علی نقوی کے ساتھ تحریک منہاج القرآن کے سرپرست طاہرالقادری کے طے پانے والے اعلامیہ وحدت پر احمد علی قصوری کے بھی دستخط موجود ہیں، جس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ وہ اتحاد بین المسلمین کے بانی ارکان میں سے تھے۔

مرحوم انقلاب اسلامی ایران اور حضرت امام خمینی کے بھی مداح تھے۔ شیعہ رہنماوں نے احمد علی قصوری کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے جنت الفردوس میں اعلٰی مقام کی دعا کی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬