02 September 2016 - 20:09
News ID: 422986
فونت
اقوام متحدہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کے حملوں میں اب تک دس ہزار یمنی شہری مارے جاچکے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں کے جواب میں سعودی عرب کے سرحدی صوبے عسیر میں سعودی فوجی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب  کے صوبے عسیر میں سہوہ ، قشبہ ، السفینہ اور الربوعہ علاقوں میں سعودی فوجی اڈوں پر حملہ کیا ۔

سعودی عرب کی سرحد کے اندر بعض علاقوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کا کنٹرول  ہوجانے کے بعد سعودی جنگی طیاروں نے ان علاقوں کو واپس لینے کے لئے یمنی فورسز کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے ۔

سعودی عرب کے اندر سرحدی علاقوں پر یمنی فوج کا کنٹرول ہوجانے کے بعد سعودی فوجی وہاں سے فرار کررہے ہیں ۔

سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج نے ایک ایسے وقت حملے کئے ہیں  جب چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے مختلف علاقوں پر شدید حملے شروع کررکھے ہیں۔ 

اقوام متحدہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کے حملوں میں اب تک دس ہزار یمنی شہری مارے جاچکے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬