رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے جنوبی شام کے شہر درعا میں دہشتگردوں کے مورچوں اور اجتماعات کو نشانہ بنایا جس میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔
اس حملوں میں دہشتگردوں کا ایک سرغنہ ابو قتادہ بھی ہلاک ہوا ہے۔
درین اثنا شام کی فوج نے دمشق کے مضافات میں مشرقی غوطہ کے حوش الفارہ اور تل صوان کے علاقوں میں دہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بنادیا ہے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ شام کی فوج نے شام کےجنوبی علاقے السویدا میں داعش کے لئے ایندھن لےجانے والے ٹینکروں کو نشانہ بنایا اور ان ٹینکروں کو تباہ کرنے کے علاوہ ان پر سوار تمام افراد کو ہلاک کردیا۔
شام کی فضائیہ نے بھی حلب کے مضافات میں جبھۃ النصرہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شام کی فوج نے جنوبی حلب میں فضائیہ کے کالج کے بڑے حصے کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
فضائیہ نے شمالی حماۃ میں بھی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے جن میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ حماۃ شام کے مغرب میں واقع ہے۔