03 September 2016 - 23:35
News ID: 423015
فونت
عبدالملک الحوثی :
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا : مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی کے نمائندے جنھیں سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے مذاکرات کے صحیح معنی نہیں سمجھتے ہیں۔
انصار اللہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل عبدالملک الحوثی نے کہا : یمن پر وحشیانہ حملے کرنے کے لئے امریکا سعودی عرب کا ساتھ دے رہا ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : یمن پر ہوائی اور زمینی حملے کرنے کے لئے امریکا سعودی عرب کی فوجی اور سیاسی حمایت کررہا ہے۔

انہوں نے بیان کیا : امریکا نے گذشتہ اٹھارہ مہینے کے دوران عالمی برادری کے دباؤ کے مقابلے میں سعودی عرب کے حملوں کی لاجیسٹک اور سیاسی حمایت کی ہے۔

انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا : مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی کے نمائندے جنھیں سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے مذاکرات کے صحیح معنی نہیں سمجھتے ہیں۔

عبدالملک الحوثی نے کہا : تحریک انصاراللہ، یمن کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے اور یمن  پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کو بند کئے جانے پر زور دیتی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬