رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کی فضائیہ اور توپخانے کے حملوں میں، شمالی حمص کے مضافات میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
درایں اثنا شام کے لڑاکا طیاروں نے شمالی شام کے شہر حلب میں بھی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
جنوبی شام کے صوبے درعا کے علاقوں پر بھی شامی فوج کو کنٹرول حاصل ہونے کے بعد ، شکست خوردہ دہشت گردوں نے ایک دوسرے پر خیانت کا الزام لگایا ہے۔
اسی سلسلے میں درعا کے مضافاتی علاقے سحم الجولان میں فری سیرین آرمی اور داعش سے وابستہ گروہوں کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئیں جس میں دونوں فریق کے متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
خبری ذرائع نے بھی شام کے القلمون علاقے میں داعش دہشت گردوں کے توسط سے دوبم دھماکوں کی خبر دی ہے جس میں فری سیرین آرمی کے متعدد مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔