04 September 2016 - 17:03
News ID: 423025
فونت
عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں کم سے کم چار افراد جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہو گئےہیں۔
عراق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پولیس نے ان دونوں دھماکوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا : بغداد کے محلے التاجی میں ایک بم دھماکے میں دوعام شہری جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

بغداد پولیس نے کہا : دوسرا بم دھماکہ عامریہ محلے میں ہوا جس میں دوعام شہری جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہوگئے ۔ اس سے پہلے جمعے کو بھی بغداد کے رہائشی علاقوں میں بم دھماکے اور راکٹوں کے حملوں میں کم سے کم پندرہ افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ہوگئے تھے ۔

عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے بتایا : اگست کے مہینے میں عراق میں دہشت گردانہ حملے میں چھے سو اکانوے افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب صوبہ الانبار کی آپریشنل کمان کے سربراہ ولید الدلیمی نے کہا : دہشت گرد گروہ داعش نے رطبہ شہر کی پانی کی سپلائی لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس کی وجہ سے اس علاقے میں پانی کی سپلائی مکمل طور پر منقطع ہو گئی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬