06 September 2016 - 20:02
News ID: 423065
فونت
ہندوستانی وزیر داخلہ:
ہندوستانی وزیر داخلہ نے کہا : کشمیر میں جاری تشدد کی ھمہ داری ان پاکستان نواز رہنماؤں پر عائد ہوتی ہے جو کشمیر میں تشدد کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
راج ناتھ سینگھ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی وفد کے ساتھ کشمیری رہنماؤں کی عدم ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جب کوئی علیحدگی پسندوں سے غیر سرکاری سطح پر بات کرنے جاتا ہے تو وہ اس سے بات کرنے سے انکار کردیتے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : علیحدگی پسند عملی طور پر ثابت کردیتے ہین کہ انھیں نا تو انسانیت کا پتہ ہے اور نا ہی انہیں جمہوریت سے کوئی دلچسپی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ۳۰ رکنی آل پارٹیز وفد کے ساتھ حریت رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے سری نگر پہنچے تو حریت رہنماؤں نے ہندوستانی وفد سے مذاکرات کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔

حریت رہنماؤں کی جانب سے ملنے سے انکار پر بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا : کشمیر میں جاری تشدد کی ھمہ داری ان پاکستان نواز رہنماؤں پر عائد ہوتی ہے جو کشمیر میں تشدد کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

واضح رہے کہ کشمیری حریت رہنماؤں نے ہندوستانی وفد سے مذاکرات اور ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا : کشمیری عوام  کے خلاف ہندوستانی فورسز کی کارروائی جب تک بند نہیں ہوگی تب تک وہ ہندوستانی وفد سے بات چيت نہیں کریں گے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق حریت رہنماؤں نے ہندوستان کے ۳۰ رکنی وفد سے ملاقات اور مذاکرات  نہ کر کے اپنی سیاسی عدم بصیرت کا ثبوت فراہم کیا ہے۔ (۹۸۸/ا/۹۴۰)

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬