06 September 2016 - 21:02
News ID: 423071
فونت
شام کےدمشق اور حمص شہروں کے مضافات میں بم دھماکوں کے نتیجے میں ۱۸ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
شام میں وہابی دہشت گردوں

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرقی شہر حسکہ، حمص اور ترتاس میں ہونے والے ۵ بم دھماکوں میں اب تک ۱۸ افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق حسکہ میں خود کش بمبار کی جانب سے ایک پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا جس میں ۸ اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار کو چوکی سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق حمص میں ہونے والا دھماکہ بھی خود کش تھا اوراس میں بھی کار کو ہی استعمال کیا گیا۔

حملہ آور نے شہر کے مرکزی دروازے پر دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کو ٹکرادیا، جس سے ۳ افراد ہلاک جبکہ ۱۰ افراد زخمی ہوئے۔

ترتاس میں ہونے والے ۲ دھماکوں میں غیر ملکی فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جس میں ۵ فوجی اہلکار ہلاک اور ۲۰ سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پہلے خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو کیمپ کے مرکزی دروازے سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ دوسرے حملہ آور نے چند لمحوں بعد ہی خود کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑا لیا۔

ذرائع کے مطابق حملوں میں وہابی دہشت گرد ملوث ہیں۔(۹۸۸/ف۹۴۰)

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬