06 September 2016 - 21:34
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423075
فونت
حجت الاسلام مبارک موسوی :
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا : دشمن کے ناپاک عزائم کو ہم ارض پاک میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
حجت الاسلام مبارک موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مبارک موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ شادمان لاہور میں اجلاس سے خطاب میں کہا : شہدائے پاکستان کے پاک لہو کو کبھی فراموش نہیں ہونے دینگے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ملکی سلامتی و استحکام اور دہشتگردی کے ناسور سے نجات کیلئے قوم متحد ہو کر میداں عمل میں نکلے، بھارت، امریکہ اور اسرائیل ہمارے ازلی دشمن ہیں، ان کے ناپاک عزائم کو ہم ارض پاک میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

انہوں نے کہا : ۶ ستمبر کے شہداء اور غازیوں نے جس جرات و بہادری سے مادر وطن کا دفاع کیا، آج پھر سے ہمیں اسی قربانی اور جذبے کی ضرورت ہے، جو ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے۔

اجلاس میں شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے صوبائی سیکرٹریٹ میں تقریب کا بھی اعلان کیا گیا، جس میں شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا : پاکستان کے بہادر سپوتوں نے ۶۵ ء کی جنگ میں بھارت کو جس ہزیمت سے دوچار کیا وہ تاریخ کا روشن باب ہے۔

حجت الاسلام مبارک موسوی نے کہا : آج بھی ملک کی مسلح افواج وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور آرمی چیف کا مودی کا نام لے کر اسے للکارنا جنرل راحیل کی بہادری کی دلیل ہے جبکہ مودی کے بلوچستان میں مداخلت کے بیان پر وزیراعظم کی خاموشی واضح کرتی ہے کہ حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔(۹۸۹/ف۹۴۰)

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬