06 September 2016 - 21:52
News ID: 423077
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا : ہمیں اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئے بابصیرت افراد تیار کرنے ہیں اور ہمیں دشمن شناس ہونا چاہیئے ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وحدت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شعبہ طالبات کے سالانہ مرکزی نوید سحر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ایک الٰہی معاشرہ کی تشکیل کیلئے تنظیم کی بہت ضرورت ہوتی ہے ۔ کیونکہ جب تک ہم منظم نہیں ہونگے ترقی ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا : ہمیں چاہیئے کہ تنظیم میں رہ کر ہم اپنے اندر الٰہی اقدار کو اجاگر کریں ہم تنظیم میں رہ کر اپنے اخلاق و کردار کو نمونہ عمل بناکر معاشرے میں پیش کریں،انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ ہم قرآن کی تلاوت کو معمول بنائیں ہماری نماز و عبادات اعلیٰ ہوں اسکے ساتھ ساتھ فرامین معصومین علیہم السلام کی خود بھی پابندی کریں اور اسکو معاشرے میں نافذ العمل کرنے کی کوشش کریں ۔   

مجلس وجدت مسلمین کے رہنما نے بیان کیا : نے بصیرت اور دشمن شناسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : ہمیں  اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئے بابصیرت افراد تیار کرنے ہیں اور ہمیں دشمن شناس ہونا چاہیئے آج معاشرے میں استعمار و اسکتبار جس طرح معاشرے کو آلودہ کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا : ہم پر ایک الٰہی تنظیم سے وابستہ ہونے کے ناطے یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ہر مومن و مسلمان کو دشمن کےشر سے محفوظ رکھیں اور دشمن کی سازشوں سے ان کو آگاہی دیں تاکہ ایک مہذب معاشرے کی تشکیل ممکن ہوسکے۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا : ایک عورت کی تربیت گویا پورے معاشرے کی تربیت ہوتی ہے اس کیلئے آپ خواہران کو بہترین کردار ادا کرنا ہوگا جوفریضہ جناب زینب سلام اللہ علیہا نے انجام دیا آپ خواہران کو بھی اسی پر عمل پیرا ہو کر بامقصد عزاداریٔ سید الشہداء علیہ السلام کا انعقاد کرنا ہوگا۔ (۹۸۸/ا/۹۴۰)

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬