07 September 2016 - 17:47
News ID: 423085
فونت
آل خلیفہ حکومت نے بحرینی شیعوں پر دباؤ بڑھانے کے لئے الدراز کے شیعہ علاقوں کی بجلی سپلائی روک دی۔
بحرینی شیعوں

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ نے دشمنانہ اقدامات تیز کرتے ہوئے بحرینی شیعہ مسلمانوں کے رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر اوراس کے اطراف کے علاقوں نیز الدراز کے الفداء اسکوائر کی بجلی سپلائی روک دی۔

بحرینی شیعوں نے بحرینی حکام کے ان اقدامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس علاقے کے الفداء اسکوائر پر دھرنا دیا اور اس اقدام کو غیراخلاقی اور آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کا تسلسل قرار دیا۔

آل خلیفہ حکومت نے اپنے مخالفین کی سرکوبی کے لئے گذشتہ مہینوں میں انھیں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا ہے۔

بحرینی حکومت نے اس سے پہلے آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرلی تھی اور جمعیت الوفاق سمیت شیعہ مسلمانوں کی تنظیموں اور گروہوں کو تحلیل کرکے ان کے اثاثے ضبط کر لئے تھے۔

بحرین میں فروری دوہزارگیارہ سے آل خلیفہ کے خلاف پرامن احتجاج ہو رہے ہیں۔ بحرینی عوام اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات، آزادی، انصاف، امتیازی سلوک کے خاتمے اور ایک منتخب حکومت کے برسراقتدار آنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ تاہم آل خلیفہ ان کے پرامن مظاہروں کا جواب ہمیشہ ان کی سرکوبی سے دیتی ہے۔/988/الف940/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬