07 September 2016 - 21:03
News ID: 423093
فونت
حزب اللہ لبنان کے رہنما:
حزب اللہ کے نائب سربراہ نے علاقے میں سعودی عرب کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب شامی صدر بشار اسد کی موجودگی کے ساتھ شام کے بحران کے سیاسی حل کی مخالفت کررہا ہے۔
شیخ نعیم قاسم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اپنے ایک گفت و گو میں بیان کیا ہے : سعودی حکومت کا کردار امریکہ کے کردار سے بھی بدتر ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب، مسلح گروہوں کی بدستور حمایت کر رہا ہے اور شامی صدر بشار اسد کی موجودگی کے ساتھ شام کے بحران کے سیاسی حل کی مخالفت کررہا ہے۔ 

حزب اللہ لبنان کے رہنما نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : سعودی حکومت نے شام میں کافی فوجی ناکامیوں کا سامنا کیا ہے کہا کہ بحران شام کا سیاسی حل جلدی نکلنے والا نہیں ہے اور سب کچھ امریکہ کے صدارتی انتخابات کے بعد پر ہی ٹال دیا گیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے مزید کہا : ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان مفاہمت شام تک ہی محدود  ہے اور یہ مفاہمت ابھی اس سطح تک نہیں پہنچی ہے کہ ہمہ گیر سیاسی اتفاق رائے کے لئے مقدمہ بن سکے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ لبنان، شام میں اپنی موجودگی اور کامیابیوں بالخصوص نئے مشرق وسطی کے منصوبے کو ناکام بنا دینے سے خوش ہے۔

 حزب اللہ کے سربراہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ حزب اللہ شام میں جب تک ضرورت ہوگی باقی رہے گی کہا کہ بشاراسد نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ہمیشہ تحریک مزاحمت کے ساتھ رہیں گے۔/۹۸۸/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬