09 September 2016 - 22:15
News ID: 423134
فونت
شیخ محمد صالح الموعد:
اہلسنت علماء نے گمراہ اور منحرف وہابی تکفیری فرقہ سے نفرت ، بیزاری اور برائت کا اظہار کرتے ہوئے اسے اہلسنت سے خارج قراردے دیا ۔
شیخ محمد صالح الموعد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مجلس علماء کے ترجمان شیخ محمد صالح الموعد نے اسرائیل کو شیعہ اور سنی کا مشترکہ دشمن قراردیتے ہوئے کہا : شیعہ اور سنی اسلام کے دو مضبوط اور مستحکم  بال و پر ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے یبان کیا : وہابی ، اسلام کی پیشانی پر بدنما داغ ہیں وہ امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں کے تحت اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کررہے ہیں ۔

ہفتہ گذشتہ چیچنیا کے شہر گروزنی میں  اہلسنت علماء کا شاندار اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے اختتامی بیان میں اہلسنت علماء نے گمراہ اور منحرف وہابی تکفیری فرقہ سے نفرت ، بیزاری اور برائت کا اظہار کرتے ہوئے اسے اہلسنت سے خارج قراردے دیا ۔

اس کانفرنس میں  مذہب اہلسنت کے تشخص کی شناخت اوران کی نسبت  وہابیوں کے ناروا اعمال کو منسوب کرنے کے بارے میں جائزہ لیا گیا اس کانفرنس میں مختلف اسلامی ممالک کے ۲۰۰ سے زائد اہلسنت علماء نے شرکت کی جن میں جامعہ الازہر کے مفتی اعظم اور سربراہ شیخ احمد الطیب نے بھی شرکت کی ۔

اس کانفرنس میں مصر، اردن، شام ، عراق ، فلسطین، لبنان ، ترکی ،سوڈان اور یورپ میں موجود اہلسنت علماء نے شرکت کی اس کانفرنس میں  وہابی ملاؤں کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ۔

اس کانفرنس میں شریک تمام سنی علماء نے وہابی تکفیریوں کو اہلسنت کے دائرے سے خارج قراردیتے ہوئے کہا : وہابی تکفیری ملاؤں کو اہلسنت کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور اسلامی ممالک میں  دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھی وہابی تکفیری نظریات کے دہشت گرد ہی ملوث ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک ۳۳۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬