09 September 2016 - 22:34
News ID: 423135
فونت
عالم اسلام کے سیاسی و مذہبی رہنما نے حج کے انتظامات میں عالم اسلام کو شریک کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
حج

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالم اسلام کی مختلف سیاسی شخصیتوں اورعلماء نے سعودی عرب کی جانب سے بعض ممالک کے مسلمانوں کو فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حج کے انتظامات میں پورے عالم اسلام کو شریک کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

موصولہ رپورٹ میں بیان ہوا ہے عالم اسلام کی مذہبی و سماجی شخصیات کی جانب سے سعودی عرب کی پالیسیوں سے اتفاق نہ رکھنے والے ممالک کے مسلمانوں کو حج کی عبادت سے روکنے  کے سعودی اقدام کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

شام کے وزیراوقاف محمد عبدالستار السید نے کہا : سعودی حکومت نے مسلسل پانچ برسوں سے شامی مسلمانوں کو فریضہ حج سے روک رکھا ہے ۔ انھوں نے ریاض کے حکام پرالزام لگایا کہ وہ اپنے تکفیری نظریات اور سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے مقدس مذہبی مقامات سے غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

عراق کے جمعیت العلما کے سربراہ شیخ خالد الملاء نے حج کے انتظامات سنبھالنے کی ذمہ داری عالم اسلام کے بزرگ علماء کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل علماء یمن کی تنظیم نے بھی ایک بیان میں یمنی عوام کو فریضہ حج سے محروم کئے جانے کی مذمت کی تھی ۔

آل سعود نے مسلسل دو برسوں سے یمنی مسلمانوں کو فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم کر رکھا ہے۔

عالم اسلام کی سیاسی و مذہبی شخصیتوں نے مناسک حج کے سلسلے میں سعودی عرب کی پالیسیوں پر تنقید کی ہے ۔

واضح رہے کہ آل سعود و یھود نے مکہ مکرمہ و مدینہ معظمہ کو اپنی ملکیت تصور کر رکھی ہے اور جس نے بھی اس کی کسی بھی قسم کی تنقید و اعتراض کیا تو اس کو اس مذہبی مقامات کی اجازت نہیں دیتا ہے ۔ جس کا روشن دلیل شام و یمن و ایران کے حجاج کو فرائض حج کو انجام دینے سے روک دیا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک ۳۳۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬