10 September 2016 - 19:16
News ID: 423143
فونت
سعودی عرب اور اس کی اتحادیہ کی طرف سے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔
یمن

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے سنیچر کو صنعا ایئرپورٹ پر کئی بار بمباری کی جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے کی تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

سعودی عرب گذشتہ برس نو اگست سے صنعا ایئر پورٹ پر مسلسل وحشیانہ حملے کررہا ہے۔ یمن کی سیاحتی کونسل کے اعلان کے مطابق ملک کے تیرہ صوبوں پرسترہ مہینوں سے جاری سعودی حملوں کے نتیجے میں دوسو سے زیادہ سیاحتی مراکز ویران ہوچکے ہیں اور ابتدائی تخمینے کے مطابق دوارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ 

دارالحکومت صنعا سمیت ، اب ، الجوف ، الحدیدہ ، الضالع ، المحویت، تعز، عدن، لحج، صعدہ ، حجہ ، الضالع اور حضرموت صوبوں کو بھی سعودی حملوں سے کافی نقصان پہنچا ہے۔

یمن پر سعودی عرب کی سترہ مہینوں سے جاری جارحیت میں جس پر عالمی حلقے بھی سکوت اختیار کئے ہوئے ہیں ، اب تک دسیوں ہزاریمنی شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے ساتھ ہی ملک کی بنیادی تنصیبات تباہ ہوچکی ہیں۔/۹۸۸/الف ۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬