10 September 2016 - 19:23
News ID: 423144
فونت
غزہ پٹی میں واقع البریج کیمپ کے مشرق میں صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے ۔
 صیہونی فوجی

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ انیس سالہ فلسطینی نوجوان عبدالرحمن الدباغ  صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اس فلسطینی نوجوان کی لاش الاقصی اسپتال پہنچا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین اور غزہ پٹی کے سرحدی علاقوں میں ہر جمعے کو فلسطینی مظاہرین اور غاصب اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی ہیں۔ /۹۸۸/الف ۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬