10 September 2016 - 22:42
News ID: 423148
فونت
کشمیر کے سابق مرکزی وزیر :
سابق مرکزی وزیر نے کہا : مرکزی حکومت کو طاقت کے بل پر کشمیر کے مسئلےکو حل کرنے کی غلطیاں نہیں دوہرانی چاہئیں ۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور سابق مرکزی وزیر فاروق عبداللہ نے مرکزی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ کشمیر کے موجودہ بحران کو طاقت کے ذریعے حل کرنے کی غلطی نہ دوہرائے۔

نیشنل کانفرس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سری نگر میں پارٹی کارکنوں سے غیر رسمی ملاقات میں کہا : مرکزی حکومت کو طاقت کے بل پر کشمیر کے مسئلےکو حل کرنے کی غلطیاں نہیں دوہرانی چاہئیں ۔

انہوں نے کہا : مسئلہ کشمیر کا سیاسی حل خطے میں دیر پا امن کی واحد ضمانت ہے ۔

نیشنل کانفرس کے سربراہ نے کہا : ریاست جموں کشمیر کے عوام کی امنگوں اور خواہشات و جذبات کے عین مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں ہی، ریاست اور خطے میں دیر پا امن کا راز مضمر ہے ۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا : اس کے لئے ہندوستان اور پاکستان کو کشمیریوں کے ساتھ مل بیٹھ کر ایک قابل قبول حل تلاش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔/۹۸۸/الف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬