10 September 2016 - 22:56
News ID: 423152
فونت
یمنی فوج اور رضاکار فورس نے شہر نہم کی جانب سعودی عرب کے کرائے کے جنگجؤوں کی پیشقدمی روک دی۔
یمنی و رضاکار فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے  صوبہ صنعا کے شہر نہم کی التبۃ السوداء پہاڑیوں اورکوہ حریم کی جانب سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی پیشقدمی روک دی۔

ایک یمنی ذریعے نے بتایا کہ شہر نھم کی جانب پیشقدمی کے دوران دسیوں سعودی ایجنٹ ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب گذشتہ تین دنوں سے شہر صرواح کی جانب سعودی ایجنٹوں کی پیشقدمی کی کوشش چھٹھی بار بھی ناکام ہو گئی ہے۔

یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ مسلح ایجنٹ سعودی عرب کی فضائیہ کی مدد سے الربیعہ اور الحقیل علاقوں سے شہر صرواح کی جانب پیشقدمی کی کوشش کررہے تھے تاہم یمنی فوج ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔

سعودی عرب نے علاقے کے بعض عرب ممالک کے تعاون اور امریکہ کی حمایت سے چھبیس مارچ دوہزارپندرہ سے یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے شروع کررکھے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی حملوں کا مقصد یمن کے مستعفی و مفرور صدر منصورہادی کو اقتدار میں واپس لانا ہے۔۔/۹۸۸/الف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬