![حجت الاسلام سید عمارحکیم](/Original/1395/06/20/IMG23414457.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے قومی اتحاد کے سربراہ حجت الاسلام سید عمارحکیم نے موصل کے گورنر نوفل حمادی سے اپنے ملاقات میں کہا : داعش کے قبضے سے موصل کی آزادی کی کاروائیوں میں عراق کی سبھی فورسز منجملہ فوج، پولیس اورعوامی رضاکارفورس شرکت کریں گی ۔
انہوں نے اپنی گفت و گو میں وضاحت کرتے ہوئے تاکید کی : موصل کی آزادی کی جنگ ایک قومی جنگ ہے جس میں سب کو شریک ہونا چاہئے۔
اس ملاقات میں فریقین نے صوبہ نینوا اور موصل شہر کی سیکورٹی اورسیاسی صورتحال اور پناہ گزینوں کے مسائل کا جائزہ لیا ۔
اس درمیان عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے ترجمان علی الحسینی نے کہا : صوبہ صلاح الدین کے شہر الشرقاط کی آزادی کی کارروائیاں عید قربان کے بعد شروع ہوجائیں گی ۔
انہوں نے بیان کیا : الشرقاط میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے شدید حملوں کے بعد دہشت گرد عناصر اس علاقے سے فرار کررہے ہیں ۔
عوامی رضاکار فورس کے ترجمان نے کہا : انسداد بدعنوانی سے وابستہ فورس ، عوامی رضاکار فورس اور فوج کے جوانوں نے گذشتہ پانچ روز سے الشرقاط کے اطراف میں مورچے سنبھال لئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ الشرقاط کا علاقہ شمالی صوبے صلاح الدین میں داعش کا آخری اڈہ ہے اور عراقی فورسز نے کافی عرصے سے اس علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کا منصوبہ تیار کر رکھا ہے ۔ جس میں حکومت کے علاوہ عوام نے بھی مکمل طور سے تعاون کرنے پر اپنی آمادگی ظاہر کر چکا ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک ۳۰۲/