11 September 2016 - 11:31
News ID: 423169
فونت
برطانیہ میں انسانی حقوق کے کارکنوں؛
برطانیہ میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے اپنی حکومت سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے لئے ہتھیاروں کی فروخت روک دے۔
سعودی عرب

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پرس ٹی وی نے خبردی ہے کہ برطانیہ میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے کچھ اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب کے ذریعے انسانی حقوق کی خلاف ورزی جب تک جاری رہتی ہے اس ملک کے لئے ہتھیاروں کی فروخت روک دی جائے ۔

برطانیہ میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ثبوت و شواہد سے ثابت ہوتاہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے انسان دوستانہ بین الاقوامی قانون کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی کی ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کے ذریعے انسان دوستانہ قانون کی اتنے وسیع پیمانے پر خلاف ورزی کی گئی ہے کہ اب ریاض کے لئے اسلحہ جاتی حمایت جاری رکھنا  بہت مشکل ہوگیا ہے ۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب انسان دوستانہ قانون کی خلاف ورزی ، برطانوی ہتھیاروں کا استعمال کرکے کررہا ہے ۔

برطانوی دارالعوام نے بھی منگل کو اپنی ایک رپورٹ میں وزیراعظم تھریسا مئی سے کہا تھا کہ جب تک یمن میں سعودی اقدامات کی تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں اس وقت تک ریاض کے لئے ہتھیاروں کی فروخت بند کردیں ۔

برطانوی حکومت سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب اس نے یمن اور مشرق وسطی کے دیگر ملکوں میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت کی بھرپور حمایت کی ہے اور اس نے ریاض کی سیاسی اور اسحلہ جاتی مدد بھی کی ہے ۔

یمن اور دیگر علاقوں میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت اور دہشت گردوں کی حمایت کے تعلق سے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے گروہوں نے شدید تنقید کی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬