رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک مصری عازم حج کی موت واقع ہوجانے کے بعد اب تک سفر حج کے دوران جاں بحق ہونے والے مصری عازمین حج کی تعداد سولہ ہوگئی ہے ۔
اس سے پہلے پندرہ مصری عازمین جسمانی کمزوری کے باعث سفر حج میں جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
قبل ازیں مصر کے حج مشن کے سربراہ اور مصر کے وزیر منصوبہ بندی اشرف العربی نے کہا تھا کہ اس سال مصر سے باسٹھ ہزار پانچ سو گیارہ عازمین حج مناسک حج ادا کریں گے ۔
واضح رہے کہ لبنان کے روزنامہ الاخبار نے سعودی عرب کی وزارت صحت کے حوالے سے جو رپورٹ دی تھی اس کے مطابق گذشتہ برس منیٰ کے حادثے میں جن ملکوں کے حاجی سب سے زیادہ شہید ہوئے تھے ان میں ایران کے ساتھ ساتھ مصر بھی شامل تھا ۔
واضح رہے کہ منا کے حادثہ میں مصری حجاج بھی شامل تھے لیکن مصر نے سعودی انتظامیہ کی نااہلی کے سبب اپنے حاجیوں کے جاں بحق ہوجانے پر ایک لفظ بھی اعتراض نہیں کیا تھا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/