11 September 2016 - 12:34
News ID: 423176
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : حضرت محمد علی جناحؒ کی لازوال شخصیت تقاضہ کرتی ہے کہ ان کی یاد کو بھرپور انداز میں منایا جائے۔
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے ۶۸ ویں یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت محمد علی جناحؒ کی لازوال شخصیت تقاضہ کرتی ہے کہ ان کی یاد کو بھرپور انداز میں منایا جائے۔

انہوں نے بیان کیا : مسلمانان برصغیر کو استعماری قوتوں کی غلامی سے نجات دلانے والے عظیم لیڈر اور رہنما کی پوری زندگی مسلمانان ہند کی تقدیر کی تبدیلی کے لئےسرف ہوئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : انہوں نے باہمی اتحاد و محبت اور تمام مسالک و مذاہب کے افراد کیلئے جس عظیم مملکت کا خواب دیکھا تھا اسےحقیقت کا روپ دینے کا وقت آچکا ہے ۔

حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی او رصوبائی وضلعی دفاتر اورعہدیداران کو ہدایت جاری کی کہ ۶۸ ویں برسی قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی مناسب سے کل ملک بھرمیں قرآن خوانی و تعزیتی تقاریب کا اہتمام کیا جائے اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬