12 September 2016 - 22:36
News ID: 423193
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا : حکمرانوں نے قوم کو ذلت اور اذیت کے سوا کچھ نہیں دیا، پانامہ لیکس کا معاملہ کرپٹ حکمرانوں کو لے ڈوبے گا۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا : مسلم لیگ ن کا خیبر پختونخواہ اسمبلی پر حملہ غیر جمہوری رویہ ہے، ن لیگ فاشسٹ تنظیم بن چکی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی : حکمران جماعت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حکمران اپوزیشن کا سوالوں کا جواب دینے کی بجائے دھمکیوں پر اتر آئی ہے۔

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا : عید کے بعد گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانے کیلئے رابطے مکمل ہو چکے ہیں، ن لیگ نے خیبر پختونخواہ اسمبلی پر حملہ آور ہوکر سپریم کورٹ پر حملے کی تاریخ کو دہرایا ہے، عید کے بعد حکومت مخالف تحریک کا فیصلہ کن راؤنڈ شروع ہو گا۔

انہوں نے کہا : قوم کرپٹ حکمرانوں کا بدترین انجام دیکھے گی، حکمران جماعت پُرتشدد رویوں کو فروغ دے رہی ہے، وزراء کی بد زبانی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا : پنجاب حکومت رینجرز آپریشن میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، حکمرانوں نے قوم کو ذلت اور اذیت کے سوا کچھ نہیں دیا، پانامہ لیکس کا معاملہ کرپٹ حکمرانوں کو لے ڈوبے گا۔

انہوں نے کہا : حکمران جنرل راحیل شریف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، آرمی چیف موٹروے واقعہ کا نوٹس لیکر پاک فوج کا تشخص متاثر کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کریں۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا : شریف خاندان کا حقیقی احتساب کبھی نہیں ہوا، شریف برادران کو مقدس گائے کا درجہ دینا ناانصافی ہے، حکمرانوں کی رخصتی نوشتہء دیوار ہے، خاندانی سیاست نے حقیقی جمہوریت کا واقعہ روک رکھا ہے، حکمرانوں کو پانامہ لیکس پر بھاگنے نہیں دیں گے۔/۹۸۸/الف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬