12 September 2016 - 23:50
News ID: 423198
فونت
عراق کے شہر قیارہ پر داعشی عناصر تین اطراف سے بیک وقت حملہ کرکے شہر قیارہ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے جس کو ناکام بنا دیا گیا ہے ۔
داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے نینوا کے ایک مقامی عہدیدار صالح الجبوری نے پیر کے روز  شہر قیارہ پر داعشیوں کے حملے کو ناکام بنائے جانے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا : داعشیوں کو اپنے اس حملے میں سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

صالح الجبوری کے بیان کے مطابق اس حملے کو پوری طرح سے پسپا کردیا گیا ہے، داعشی عناصر  تین اطراف سے بیک وقت حملہ کرکے شہر قیارہ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، تاہم عراقی فورسز اور عوامی رضاکار دستوں کی جانفشانی کے نتیجے میں ان کی کوشش بری طرح سے ناکام ہوگئی۔

صالح الجبوری کے مطابق قیارہ پر قبضے کی ناکام کوشش کے دوران سو سے زیادہ دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے ہیں۔ اس حملے کے دوران داعش کے سات خودکش بمباروں نے گاڑیوں کے ذریعے قیارہ کے حفاظتی حصار کو توڑنے کی بھی کوشش کی تاہم عراقی سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرکے ان کی اس کوشش کو بھی ناکام بنادیا۔

بچ جانے والے حملہ آور اپنے ساتھیوں کی لاشوں کو چھوڑ کر فرار کر گئے ہیں۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ  قیارہ کے اطراف میں داعشی عناصر کی لاشیں بکھری پڑی ہیں۔ قیارہ شہر ، پچیس اگست کو داعشیوں کے قبضے سے آزاد کرایا گیا تھا۔ /۹۸۸/الف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬