13 September 2016 - 22:58
News ID: 423214
فونت
چین نے جزیرہ نمائے کوریا میں امریکہ کے اسٹریٹیجک بمبار طیاروں کی پروازوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
امریکا

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی فضاؤں میں امریکہ کے اسٹریٹیجک بمبار طیاروں کی پروازوں کے بعد چین کی وزارت خارجہ نے کشیدگی پھیلانے والے اقدامات سے گریز کی اپیل کی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے بیجنگ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کو خطے میں کشیدگی پھیلانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ منگل کی صبح امریکہ کے دو اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے جنوبی کوریا  کی فضاؤں میں پروازیں بھریں تھیں جس کا مقصد شمالی کوریا کے پانچویں ایٹمی تجربے کے مقابلے میں جنوبی کوریا کی حمایت اور خطے میں طاقت کا مظاہرہ کرنا تھا۔

شمالی کوریا نے جمعے کے روز پانچواں ایٹمی تجربہ کیا تھا جس پر بعض ملکوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬