13 September 2016 - 23:10
News ID: 423216
فونت
ترکی کی وزارت انصاف نے فتح اللہ گولن کی گرفتاری کے لیے امریکا کو باضابطہ درخواست دے دی ہے۔
فتح اللہ گولن

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت انصاف نے فتح اللہ گولن کی گرفتاری کے لیے امریکا کو باضابطہ درخواست دے دی ہے۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت انصاف نے حکومت امریکہ سے باضابطہ درخواست کی ہے وہ فتح اللہ گولن کو پندرہ جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی اور قیادت کرنے کے الزام میں گرفتار کرے۔

ترک حکومت اس سے پہلے بھی کئی بار امریکہ سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ کرچکی ہے لیکن وائٹ ہاوس نے انقرہ کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

فتح اللہ گولن کی حوالگی سے متعلق رواں ماہ چین میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر اوباما اور ترک صدر رجب طیب اردوغان کے درمیان بات چیت ہوئی تھی جس پر اوباما کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ سیاسی نہیں قانونی بنیادوں پر ہونا چاہیے۔

اس سے قبل ترک حکومت نے ملک بھر میں گولن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے تمام اسکولوں اور مالیاتی اداروں کو بند کردیا تھا۔امریکی ریاست پینسلوانیہ میں مقیم ترکی کی خدمت تحریک کے رہنما فتح اللہ گولن نے پندرہ جولائی کی فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬