14 September 2016 - 22:12
News ID: 423233
فونت
زید رعد الحسین:
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ نے کشمیر کے متنازع علاقوں تک رسائی کی اپنی درخواست پر ہندوستان کی جانب سے کوئی جواب نہ دیئے جانے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
زید رعد الحسین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ زید رعد الحسین کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہلاکتوں کی بین الاقوامی تحقیقات لازمی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جینیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے افتتاحی اجلاس میں اپنے ریمارکس میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر زید رعد الحسین نے کہا : ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بعد یہ ضرروی ہوگیا ہے کہ ایک خود مختار اور غیر جانبدار انٹرنیشنل مشن تشکیل دیا جائے۔

انہوں نے کشمیر کے متنازع علاقوں تک رسائی کی اپنی درخواست پر ہندوستان کی جانب سے کوئی جواب نہ دیئے جانے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عید کے دن بھی کرفیو نافذ رہا اور پرتشدد واقعات سے نمٹنے کے لیے ڈرونز اور چوپرز کی مدد سے علاقے کی نگرانی کی گئی، تاہم سکیورٹی فورسز سے تازہ تصادم کے نتیجے میں گذشتہ روز ۲ افراد ہلاک اور ۶۰ مظاہرین زخمی ہو گئے۔ یہ ۱۹۹۰ کے بعد پہلا موقع ہے کہ عید کے موقع پر کرفیو لگایا گیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬