شام کے علاقے تدمر میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر روس کے ہوائی حملوں میں دو سو پچاس دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا : تدمر میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر روسی جنگی طیاروں کے حملوں میں دو سو پچاس دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق روسی فوجیوں نے تدمر پر داعش کے حملے کو بھی ناکام بنا دیا ہے اور اس گروہ کے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔/۹۸۸/الف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے