15 September 2016 - 19:16
News ID: 423253
فونت
حیدر العبادی :
عراق کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کا عراق اور علاقے سے ہر حال میں صفایا ہوگا ۔
حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم نے بغداد میں ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے دیگر علاقوں کو بھی داعش کے قبضے سے جلد ہی آزاد کرا لیا جائے گا ۔

انہوں نے دہشت گردانہ کارروائیوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا : عراقی عوام داعش کے مقابلے میں اپنے نوجوانوں کی فداکاری اور جاں فشانی کے ذریعے کامیابی حاصل کرکے رہیں گے ۔

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے جو مسلح افواج کے سربراہ بھی ہیں کہا : عراق کے بعض جیالے نوجوانوں نے عوامی رضاکار فورس میں شامل ہونے اور وطن کا دفاع کرنے کے لئے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کرنے کے لئے اپنی عمر بڑھا کرلکھ دی ہے ۔

یہاں یہ بات قابل ذکر رہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس ، الانبار ، صلاح الدین اور نینوا صوبوں کے بہت سے علاقوں اور اہم شہروں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬