16 September 2016 - 20:50
News ID: 423260
فونت
لبنان میں علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل :
لبنان میں علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل نے اس اشارہ کے ساتھ کہ آل سعود کی دشمنی مسلمانوں کے ساتھ قیامت تک جاری رہے گا ، اہل سنت اور چچن جماعت کانفرنس کو سعودی عرب اور وہابیوں کی کمر ٹوٹنے کا سبب جانا ہے ۔
شیخ یوسف الغوش

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل شیخ یوسف الغوش نے اپنے ملک کے الثبات ڈیش چائینل پر اپنی ایک گفت و گو میں سعودی عرب کو اسلامی قوم میں مصائب کا سبب جانتے ہوئے وضاحت کی : یہ ملک وھابی تفکر کی بنیاد پر اور فریضہ حج کو سیاسی کر کے صیہونیوں کے منصوبہ کو کامیاب کرتے ہوئے مسلمان امت کے مفاد کو نقصان پہوچا رہا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : آل سعود سایس پیکو معاہدے ( سن ۱۹۲۶ میں عثمانی سلطنت کی تقسیم معاہدے ) کے زمانہ سے مسلمانوں سے اپنی دشمنی شروع کر دی ہے ؛ ایسی دشمنی کہ جو قیامت تک اس ملک پر باطل وہابی تفکر کی وجہ سے قائم رہے گا ۔  

شیخ الغوش نے سعودی عرب کو اہل سنت و الجماعت کا دشمن اور اسی طرح تمام قوم و ادیان و مذاہب کا دشمن جانا ہے اور اظہار کیا : قتل و ظلم و استبداد اور مسلمان کے خلاف اسلحہ کا استعمال یہ تمام آل سعود کا اقدام امریکا و اسرائیل کی رضایت کے لئے ہے اور  خاص کر صیہونیوں کی طرف سے ۲۰۰۶ میں ایک نیا بحیرہ روم کے قیام کا منصوبے کی شکست کو کامیاب بنانے پر تاکید کی وجہ سے ہو رہا ہے ۔

اہل سنت کے عالم دین نے اس اشارہ کے ساتھ کہ وہابی مسلمانوں کی عید میں خوشی نہیں چاہتے ہیں کیونکہ عید کو بدعت جانتے ہیں وضاحت کی : گذشتہ سال حجاج کے قتل عام پر خاموشی وہابی فکر و سعودی کے بقا کا سبب ہوا ہے اور یقینا اس کینہ پروری میں اضافہ ہوگا ۔

وھابیت ایک باطل فکر ہے

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : تین روز حادثہ منا کو نہیں گزرا تھا کہ سلمان بن عند العزیز نے ولی عہد کو حج کی کامیابی کے ساتھ انعقاد پر مبارک باد کا پیغام بھیجا تھا جو کہ نہایت انسانیت کے خلاف عمل تھا اور اس حادثہ میں قربان ہوئے شہیدا کے خانوادہ کی توہین میں شمار کیا جاتا ہے ۔

لبنان میں علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل نے بعض ممالک کے حجاج کو سعودی عرب کی طرف سے حج کی ممانعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب کو حق حاصل نہیں ہے کہ شیعوں کو بھی فریضہ حج سے منع کرے کیونکہ پروردگار کے آواز پر لبیک کہتے ہیں ۔

شیخ الغوش نے چچن میں اہل سنت و الجماعت کانفرنس کے نتیجہ کا استقبال کرتے ہوئے وضاحت کی : اسلامی قوم نے اس کانفرنس میں سعودی عرب وہابی کو اہل سنت و الجماعت سے خارج کرنے پر متفق فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہابی فکر ایک باطل فکر میں شمار ہوتا ہے اس کانفرنس نے سعودی عرب اور وہابی و اخوان المسلمینی فکر کی کمر کو توڑ دی ہے ۔

انہوں نے تاکید کی ہے : وھابی سعودی فکر اسلامی شریعت کے خلاف ہے اور چچن کانفرنس بھی اس مسئلہ کی طرف تاکید کی ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک ۵۵۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬