شام میں دسیوں دہشت گرد ہلاک
شام کے شمالی صوبے حلب میں فوج کی کارروائی میں دسیوں تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے مسلح دستوں نے جمعرات کے روز حلب کے نواح میں ایئرفورس اکیڈمی پر داعش دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا جس میں دس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اس جھڑپ میں جہاں دسیوں دہشت گردوں کی جانی نقصان ہوئی ہے وہیں ایک بکتربند گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔
درایں اثنا المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ شام کے جنوبی علاقے قنیطرہ کے نواح میں حضرعلاقے پر دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے راکٹ حملے میں ایک بچہ جاں بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے۔
اس جارحیت کے جواب میں شامی فوج نے جمعرات کی شب قنیطرہ شہرکے شمالی نواحی علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پرگائیڈڈ میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں بہت سے دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔/۹۸۸/۹۴۰/