16 September 2016 - 22:49
News ID: 423265
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : اس ملک میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری کوئٹہ پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے ۸ اگست سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء اور دیگر شہداء کے خانوادوں سے ملاقاتیں کیں۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے کہا : شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، اس ملک میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا : اس وطن کو ہم نے امن کا گہوارہ بنانا ہے، دشمنوں کو ان کی سازشوں میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

حجت الاسلام ناصر عباس کوئٹہ میں قیام کے دوران مختلف حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ کوئٹہ سے تفتان قافلوں کی روانگی میں غیر ضروری تاخیر اور تفتان بارڈر پر درپیش مسائل کا حل ان کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬