
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی آرگنائزر مولانا سہیل اکبر شیرازی نے خان پور تحصیل شکارپور سندھ میں عید کے دن خودکش دھماکہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا : ملک میں ہرطرف دہشتگردی کا راج ہے لگتا ہے اس ملک میں کوئی حکمراں نہیں ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : آئے دن ملت تشیع کو نشانہ بنایا جارہا ہے شیعہ قوم دھماکوں سے ڈرنے والی نہیں ہے شہادت ہمارا ورثہ ہے ۔
سہیل اکبر شیرازی نے تاکید کی : ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک بھرمیں دہشتگرد جماعتوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے او ردہشتگردی ختم کرنے کیلئے موثر اقدامات کریں اورانکے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے ۔
اس واقعہ میں شہیدو زخمی بہادر جرائت مند پولیس اہلکاروں اورنمازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنکی بروقت کاروائی نے بڑے سانحہ سے بچالیا حکومت انکے علاج معالجہ کا مناسب بندوبست کرے۔/۹۸۹/۹۴۰/