16 September 2016 - 22:57
News ID: 423268
فونت
سعودی عرب نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ جنوبی سرحدی علاقوں میں یمن کی عوامی رضاکار فورس کے ساتھ لڑائی میں پانچ سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
سعودی سرحدی فورس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سرحدی علاقے جیزان میں سعودی سرحدی فورس کے کمانڈر میجر جنرل مہیاالعطیبی نے کہا ہے کہ ایک سعودی فوجی یمن کی سرحد کے قریب واقع علاقے ظہران میں میں ہلاک ہوا ہے ۔

جبکہ جیزان کی پولیس کے سربراہ میجر جنرل ناصر بن صالح الدوجسی نے بھی بتایا ہے کہ جنوبی علاقے میں بھی ایک سعودی فوجی مارا گیا ہے۔

اس درمیان سعودی عرب کے نیشنل گارڈ کے وزیرمتعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز نے جہاں عسیرکے علاقے میں ایک سعودی فوجی کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

وہیں سعودی ذرائع ابلاغ نے بھی خبردی ہے کہ جنوبی علاقوں میں ہونے والی لڑائیوں میں تین سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں –

دوسری جانب یمن  کی عوامی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے جوانوں اور اتحادیوں نے جیزان میں سعودی عرب کی ایک فوجی چیک پوسٹ پر قبضہ کرلیا ہے۔/۹۸۸/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬