16 September 2016 - 22:58
News ID: 423269
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنماؤں نے کہا : شکار پور امام بارگاہ میں خودکش حملہ آوروں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنماؤں حجت الاسلام علی انور جعفری اور حجت الاسلام مبشر حسن نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا : سندھ بھر میں تکفیری دہشت گردوں کیخلاف فوجی آپریشن ناگزیر ہوچکا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : شکار پور امام بارگاہ میں خودکش حملہ آوروں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا : سندھ حکومت ماضی میں بھی شکار پور میں بھی ہونے والے خودکش حملوں کو فراموش کرچکی ہے، اگر گذشتہ دھماکوں کا نوٹس لے کر سندھ بھر میں فوجی آپریشن کیا جاتا تو آج دہشت گردوں کو یہ ہمت نہ ہوتی۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ سندھ کی سرزمین اولیاء کی سرزمین ہے، قلندر کی سرزمین کو دہشت گردوں کے لئے آسان ہدف بنانے والے سیاسی سہولت کاروں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔/۹۸۸/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬