17 September 2016 - 20:30
News ID: 423282
فونت
مہمند ایجنسی کی مسجد میں دھماکہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہوا، جب مسجد میں نماز جمعہ پڑھنے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
مہمند ایجنسی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مہمند ایجنسی کی تحصیل انبار کے علاقے بٹہ مینہ کی مسجد میں بم دھماکہ ہوا کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد ۲۹ ہوگئی ہے اس واقعے میں ۲۲ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولٹیکل انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ۵ بچے بھی شامل ہیں۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل انبار کے علاقے بٹ مینہ کی مسجد پائے خان کلے میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں ۵ بچوں سمیت ۲۹ افراد جاں بحق اور ۲۲ زخمی ہوگئے۔

واقعے کے ۵ شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا، ایک زخمی مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر اسپتال غلنئی جبکہ دیگر زخمی باجوڑ ایجنسی کے ہیڈکوارٹر اسپتال خار میں زیر علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہوا، جب مسجد میں نماز جمعہ پڑھنے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قرب موجود عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ جائے حادثہ سے ابتدائی شواہد جمع کرکے فرانزک لیب منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد میں ہونے والا دھماکہ بظاہر خودکش حملہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری طرف امدادی ٹیموں نے حادثے کی جگہ پہنچ کر دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں شہیدوں کے اہل خانہ کے کی آمد کے بعد پوسٹ مارٹم کر کے میتوں کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دیئے جانے کا عمل جاری ہے۔

ادھر صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے نماز جمعہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی گئی۔

واضح رہے کہ مہمند ایجنسی افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے میں وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں سے ایک ہے۔ پاک افغان سرحد پر ان قبائلی علاقوں میں فوج متعدد آپریشنز کرچکی ہے، جس کے بعد یہاں سکیورٹی صورتحال بہتر کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔/۹۸۹/ ۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬