17 September 2016 - 23:03
News ID: 423295
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : ہم حکومتی عہدیداروں کو مجبور کرائینگے کہ وہ زائرین کو تحفظ فراہم کریں ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ کوئٹہ کے موقع پر نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں حالات حاضرہ پر روشنی ڈالی اور زائرین کے حوالے سے دست بستہ اہلیان کوئٹہ سے گزارش کی کہ انکی خدمت کریں۔

انہوں نے بیان کیا : ہم حکومتی عہدیداروں کو مجبور کرائینگے کہ وہ زائرین کو تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کی عزت، تکریم، تعظیم کا خیال رکھیں اور محرم الحرام میں اضافی کانوائے کا اہتمام کریں۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا : زائرین کی خدمت کے حوالے سے وہ افراد ذمہ داری ادا کریں جو حوصلہ رکھتے ہوں، کیونکہ زائرین بھی مختلف سوچ و فکر کے ہوتے ہیں اور انکی باتوں کو آئمہ (ع) کی وجہ سے برداشت کریں۔

انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ جن میں ایم پی اے آغا رضا، ملک اقرار حسین، عباس علی، سید ہاشم موسوی، ولایت حسین جعفری اور انوار نقوی شامل تھے، بلوچستان بار کونسل کی کابینہ کے عہدیداران اور دیگر ممبران سے ملاقات کی، اور (سانحہ 8 اگست سول ہسپتال کوئٹہ) خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬