18 September 2016 - 23:02
News ID: 423308
فونت
امریکی جنگی طیاروں کا یہ حملہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی حمایت کا واضح ثبوت ہے۔
شام

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ہفتے کی رات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام دو الگ الگ خطوط ارسال کر کے دیرالزور میں شامی فوج کے اڈے پر امریکہ کے جنگی طیاروں کے حملے کی مذمت کی اور اسے شام کی قومی حاکمیت کے خلاف کھلی اور خطرناک جارحیت قرار دیا۔

شام کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی جنگی طیاروں کا یہ حملہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی حمایت کا واضح ثبوت ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل سے امریکی جارحیت کی مذمت کرنے کی درخواست کرتے ہوئے امریکہ کو آئندہ ایسے اقدامات انجام نہ دینے اور شام کی ارضی سالمیت اور حاکمیت کا احترام کرنے کا پابند بنانے پر زور دیا۔/۹۸۸/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬