18 September 2016 - 23:32
News ID: 423313
فونت
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب اوری سیکٹر میں ہندوستانی فوج کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے کی مذمت کی ہے۔
کشمیر فوج

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیرا‏عظم نریندرمودی نے اوری سیکٹر میں ہندوستانی فوج کے کیمپ پر حملے کو بربریت قراردیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ ملک کو یقین دلاتا ہوں کہ جو بھی عناصر اس دہشت گردانہ حملے میں ملوث ہوں گے انہیں سزا دی جائے گی ۔

ہندوستانی وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں وزرائے دفاع اور داخلہ سے بھی بات کی ہے اور وزیردفاع خود اوڑی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پوری صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اتوار کی صبح مسلح شدت پسندوں نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع بارا مولا میں لائن آف کنٹرول کے قریب اوڑی سیکٹر میں ہندوستانی فوجی کیمپ پر حملہ کردیا جس میں سترہ ہندوستانی فوجی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ۔

حملے میں  شریک چار مسلح حملہ آوروں کو  بھی ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ ہندوستانی وزیرداحلہ نے کشمیر اور دیگر علاقوں میں ایئربیس، فوجی کیپموں اور ہوائی اڈوں پر دہشت گردانہ حملوں کے اندیشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے ۔

ہندوستانی وزیردخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنا دورہ روس ملتوی کردیا ہے اور انہوں نے صورتحال کا جائزہ لینےکے لئے ایک اعلی سطحی سیکورٹی اجلاس بھی کیا جس میں قومی سلامتی کے امور کے مشیر اجیت ڈوبھال اور وزارت داخلہ کے اعلی سیکورٹی عہدیداروں نے شرکت کی ۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬