19 September 2016 - 22:07
News ID: 423324
فونت
اوڑی سیکٹر میں ہندوستانی فوجی کیمپ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری لشکر طیبہ نے قبول کر لی ہے۔
 لشکر طیبہ

کشمیر میں ہندوستانی فوج پر حملہ کی ذمہ داری لشکر طیبہ نے قبول کی ہے

اوڑی سیکٹر میں ہندوستانی فوجی کیمپ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری لشکر طیبہ نے قبول کر لی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظم  جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اوڑی سیکٹر میں ہندوستانی  فوج کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم  " لشکر طیبہ "  نے قبول کر لی ہے ۔ جس کا کا تعلق پاکستان سے ہے ۔

اطلاعات کے مطابق اوڑی سیکٹر میں ہندوستانی فوجی کیمپ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری لشکر طیبہ نے قبول کر لی ہے۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق بارہمولہ میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر بھاری اسلحہ سے لیس  دہشت گردوں نے حملہ کیا دہشت گرد  آرمی کیمپ کی پچھلی دیوار پھلانگ کر اندر پہنچے اور دستی بموں کے ساتھ حملہ کر دیا ۔اس حملہ میں ۱۷ ہندوستانی فوجی ہلاک اور ۳۰ سے زائد زخمی ہو گئے ۔

زی ٹی وی  کے مطابق  اس حملے کی ذمہ داری لشکر طیبہ نے قبول کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق لشکر طیبہ وہابی کالعدم دہشت گرد تنظیم ہے جس کا تعلق پاکستان سے ہے۔/۹۸۸/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬