رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اتوار کے روز یمن کے شہر صعدہ کے علاقے بنی صیاح پر کلسٹر بموں سے حملہ کیا۔
صوبہ صعدہ کے رازخ شہر پر بھی سعودی جنگی طیاروں نے بمباری کی جس میں ایک عورت سمیت تین عام شہری جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ صوبہ تعز کے علاقے الجدید پر بھی سعودی بمباری میں کئی عام شہری زخمی ہو گئے۔
سعودی عرب نے یمن کی شہری تنصیبات، اسکولوں، اسپتالوں اور کھیل کے میدانوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی جاری رکھتے ہوئے اتوار کے روز ذمار میں ایک اسپورٹس کلب کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں تین عام شہری زخمی ہو گئے۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی سعودی جارحیت کے جواب میں صوبہ جوف میں صبرین کے علاقے میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانے پر توپ خانے سے حملہ کیا جس میں سعودی عرب کے کئی زرخرید ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہو گئے۔/۹۸۸/۹۴۰/