19 September 2016 - 23:42
News ID: 423335
فونت
روس کی وزارت دفاع:
روس کی وزارت دفاع نے کہا : گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شام میں دہشت گرد گروہوں نے پچاس بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
روس کی وزارت دفاع

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لاذقیہ میں موجود حمیمیم روسی مرکز نے کہ جو شام میں جنگ بندی کی نگرانی کا ذمہ دار ہے، خبر دی ہے کہ اتوار کے روز شام کے مختلف علاقوں میں پچاس بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔

اس مرکز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلب کے نواح میں سترہ مرتبہ، دمشق کے نواح میں گیارہ مرتبہ اور حماہ، درعا لاذقیہ اور حمص کے نواح میں بالترتیب سات، سات، پانچ اور تین مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔

اس بیان کے مطابق مسلح گروہوں نے حلب کے قلعہ اور الشیخ علاقوں اور اسی طرح الراموسہ اور ضاحیہ الاسد کے رہائشی علاقوں پر مارٹر گولوں اور راکٹوں سے حملہ کیا۔

واضح رہے کہ شام میں حالیہ جنگ بندی کے دوران مسلح گروہوں نے کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔/۹۸۸/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬