19 September 2016 - 23:52
News ID: 423337
فونت
بشار الجعفری :
شامی نمائندے نے کہا : ترکی ، اردن اور اسرائیل کے اسپتالوں میں دہشت گردوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔
بشار الجعفری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار الجعفری نے شام میں جاری دہشت گرد کے پیچھے سات ممالک کا ہاتھ قراردیتے ہوئے کہا :  سعودی عرب، اردن، ترکی، قطر، امریکہ ، برطانیہ  اور فرانس شام ميں سرگرم وہابی دہشت گردوں کی حمایت اور پشتپناہی کررہے ہیں۔

شامی نمائندے نے کہا : مذکورہ ممالک کی دہشت گردی کی روک تھام  کے بارے میں سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر کوئی توجہ نہیں ہے۔

بشار الجعفری نے بیان کیا : جس طرح  شام کے جنوبی علاقہ میں  النصرہ فرنٹ کی اسرائیل آشکارا حمایت کررہا ہے اسی طرح امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک بھی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہے ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : ترکی ، اردن اور اسرائیل کے اسپتالوں میں دہشت گردوں  کا علاج کیا جا رہا ہے جن کے اخراجات قطر اور سعودی عرب ادا کررہے ہیں۔

بشار الجعفری نے بیان کیا : فرانس اور برطانیہ کی رفتار بھی مکر و فریب اور شام کے ساتھ دشمنی پر مبنی ہے۔ اور یورپی ممالک دہشت گردوں کو اپنے ممالک سے نکال کر انھیں شام میں ہلاک کرنے کی پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬