رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام ریاست جموں کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے کہا : اوڑی میں فوجی کیمپ پر حملے کا مقصد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ جیسی صورتحال پیدا کرنا ہے ۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے بیان کیا ہے : اوڑی فوجی کیمپ پر حملے کا مقصد علاقے میں تشدد کا نیا ماحول اور جنگ جیسے حالات پیدا کرنا ہے ۔
محبوبہ مفتی نے کہا : وہ سمجھتی ہیں کہ اس حملے کا منصوبہ تیار کرنے والوں اور حملے کے سہولت کاروں کے لئے بھی اس کا کوئی مطلب نہیں نکلتا کیونکہ اس قسم کے حملے سے عام لوگوں کو ہی مشکلات کا سامنا پڑسکتا ہے ۔
انہوں نے بیان کیا : اوڑی حملے کی وجہ سے جموں کشمیر اور آس پاس کے علاقے میں تناؤ اور زیادہ پیدا ہوگا کیونکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پہلے سے ہی کشیدگی پائی جارہی ہے ۔
محبوبہ مفتی نے بیان کیا : جموں کشمیر ہمیشہ سے ہی ہندوستان اور پاکستان کے مابین اختلاف میں پیسا جاتا رہا ہے اور اس علاقے کے لوگ گذشتہ چھے عشروں سے اس کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں ۔/۹۸۹/۹۴۰/