شام کے صوبہ درعا کے اطراف میں دہشت گردوں کے ایک اجلاس میں خودکش حملے کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد کمانڈر ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ درعا کے اطراف میں دہشت گردوں کے ایک اجلاس میں خودکش حملے کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد کمانڈر ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صوبہ درعا میں سعودی عرب کی حمایت یافتہ وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ محاذ کے کمانڈروں کا اجلاس جاری تھا جس میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کئی وہابی کمانڈر ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس خودکش حملے میں ۱۲ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں یعقوب العمار بھی شامل ہے ۔/۹۴۰/۹۸۹/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے