23 September 2016 - 09:37
News ID: 423402
فونت
سعودی عرب کے موجودہ بادشاہ پر ان کے ہی خاندان کے افراد کی طرف سے اعتراض کرنے و مخالفت کی وجہ سے کئی شاہی خاندان کے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
محمد بن سلمان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیردفاع محمد بن سلمان نے اپنے مخالف کئی سعودی شہزادوں کی گرفتاری کا فرمان جاری کردیا ہے۔

بعض ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق آل سعود میں تنازعات اتنے بڑھ چکے ہیں کہ اب امریکی حکام میں بھی تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

فلسطین کے المنارجریدے نے اپنی ویب سائٹ پر باخبرذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی حکام نے تاکید کی ہے کہ وہ ہرگز شاہی خاندان میں اختلافات بڑھنے نہیں دیں گے ۔

رپورٹوں کے مطابق شاہ سلمان کی ابترجسمانی حالت اور ان کے الزائمرمیں مبتلاء ہونے کے بارے میں بعض رپورٹوں کے سامنے آنے کے بعد اس ملک کی آئندہ حکومت اور بادشاہت کے بارے میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

باخبر ذرائع کے بقول شاہی دربار کے بعض افراد سعودی عرب کے ناتجربہ کار وزیر دفاع اور ولیعھد کے جانشین محمد بن سلمان کو جنگ یمن کی دلدل میں پھنسنے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں اور باپ کے بعد ان کے برسراقتدار آنے کے مخالف ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق واشنگٹن بھی محمد بن سلمان کے اقدامات سے کہ جو امریکیوں کے بقول ریاض کے استحکام کو درہم برہم کررہے ہیں ، خوش نہیں ہے اور آل سعود کے اندرموجود اختلافات کو کم کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬