23 September 2016 - 16:18
News ID: 423403
فونت
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے ایک شب تفتان بارڈر پر زائرین کے ہمراہ بھی گزاری۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری دورہ تفتان کے بعد باحفاظت کوئٹہ واپس پہنچ گئے۔

دورہ تفتان بارڈر میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا، رکن شوری عالی مولانا سید ہاشم موسوی، مولانا ولایت جعفری اور دیگر رہنما و مسئولین بھی انکے ہمراہ تھے۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے حکومتی دباو اور سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کہ باوجود دو روز قبل کوئٹہ سے براستہ دالبندین اور تفتان بارڈر کا سفر کیا تھا تاکہ وہاں پر زائرین امام حسین (ع) و امام رضا (ع) کو درپیش مسائل کا بذات خود جائزہ لے سکیں اور انکے حل کیلئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور بلوچستان کی صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر کوششیں کرسکیں۔

دوران قیام ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے بلوچستان اسمبلی کے دالبندین تفتان سے منتخب رکن امان اللہ شادیزئی، کمشنر دالبندین، ڈپٹی کمشنر اور ونگ کمانڈر ایف سی کرنل قمر رشید سمیت ایف آئی اے اور امیگریشن آفس کے حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر حجت الاسلام راجہ ناصر عباس نے زائرین سے بھی ملاقات کی اور ان سے خطاب بھی کیا۔

حجت الاسلام ناصر عباس نے دوران سفر مجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی آغا محمد رضا کی تجویز پر زائرین کے قیام وطعام کیلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے زیر تعمیر "پاکستان ہاوس" کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر انتظامیہ نے پاکستان ہاوس کو چند ماہ میں مکمل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔ ایف سی و ایف آئی اے کے حکام نے بھی حجت الاسلام راجہ ناصر عباس کو درپیش مسائل اورموجودسہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔

انتظامیہ نے حجت الاسلام ناصر عباس جعفری کوزائرین کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔/۹۸۹ /۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬