27 September 2016 - 21:06
News ID: 423492
فونت
داعش دہشت گرد گروہ نے صدام کے ایک صدارتی گارڈ کو اپنا وزیر جنگ منصوب کر لیا ہے۔
داعش

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق داعش نے اپنا نیا وزیر جنگ سابق وزیر جنگ ابوعمر الشیشانی کی جگہ منصوب کیا ہے جو دو مہینے پہلے شام کے دیرالزور علاقے میں ہونے والے فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

عراق کے صوبہ الانبار کی عوامی رضاکار فورس کے ایک عہدیدار ناظم الجغیفی نے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ نے نیا وزیر جنگ یاسین سلامہ المعاضیدی کو منصوب کیا ہے کہ جو صدام کے صدارتی گارڈ میں شامل رہ چکا ہے ۔

الجغیفی نے مزید کہا کہ المعاضیدی جس کا لقب ابو طہ ہے، صدام کی سابق فوج میں بریگیڈیئر کے عہدے پر بھی رہ چکا ہے ۔

المعاضیدی صدارتی گارڈ کی اسپیشل یونٹ کے کمانڈر کے ساتھ ہی دوسرے اہم عہدوں پر بھی تھا۔ الجغیفی کا تعلق حدیثہ سے ہے اور اس نے پانچ سال قبل داعش کے ساتھ بیعت کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬