29 September 2016 - 21:32
News ID: 423532
فونت
شام کے صوبہ حماہ کے شمال میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
حلب شام

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ حماہ کے شمال کے کراج قصبے کے اطراف میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

شامی فوج اس وقت توپ خانے کے ذریعے اس علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

شامی فوج نے اسی طرح حمص کے مشرقی نواحی علاقے کو داعش کے دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہ فوجی آپریشن "شاعر" آئل فیلڈ کو داعش کے دہشت گردوں سے واپس لینے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

شامی فوج نے اس آپریشن کے شروع ہونے کے تھوڑی ہی دیر بعد اس آئل فیلڈ کے جنوب میں الصوان پہاڑی اور کئی علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کر لی۔

اس آپریشن میں شام اور روس کی فضائیہ بھی شامی فوج کی مدد کر رہی ہے۔

حماہ، دمشق حلب اور حمص کے بعد شام کا چوتھا بڑا شہر ہے۔/۹۸۹ف۹۴۰//

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬