29 September 2016 - 21:35
News ID: 423533
فونت
بحرین میں آل خلیفہ کی سیکورٹی فورس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دسیوں نوجوانوں کو غیرقانونی طور پر گرفتار کر لیا ہے۔
بحرین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جزیرہ سترہ میں گھروں پردھاوا بول کر اکیس نوجوانوں کو گرفتار کر لیا جن میں سے پانچ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے چھاپوں کے دوران گھروں کے دروازے توڑنے اور گھروں میں توڑ پھوڑ کرنے سے پہلے کوئی وارنٹ گرفتاری اور اجازت نامہ نہیں دکھایا تھا۔

دوسری جانب بحرین کے مختلف علاقوں کے عوام نے الدراز علاقے میں دھرنا دینے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے ہیں۔

ان مظاہروں میں ملک کی شیعہ اکثریت کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی گئی اور بحرینی شیعوں کے قائد شیخ عیسی قاسم کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

دوسری جانب الدراز کے علاقے میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے عوام کے دھرنے کو ایک سو ایک دن ہو گئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬